جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بجٹ میں ٹیکسز کی شرح میں کمی کرکے موثر ٹیکس پالیسی کا اعلان کیا جائے : افتخار بشیر

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ میں بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسز کی شرح میں کمی کرکے موثر ٹیکس پالیسی کا اعلان کیا جائے ،مربوط حکمت عملی اور تاجروں کی تجاویز کے مطابق

موثر ٹیکس کا نفاذ کرکے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے،اس اقدام سے بجٹ خسارہ میں کمی کے ساتھ ساتھ غیر ملکی قرضوں پر انحصار میں کمی لاتے ہوئے اس سے نجات حاصل کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ بے شمار ٹیکسوں اور ان کی شرح میں مسلسل اضافہ سے کاروباری و تجارتی طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ توانائی کے بحران اور بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے ۔پاکستانی مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک عالمی منڈیوں میں پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی سے برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہیں ۔اس لیے صنعتی شعبہ میں ٹیکسز کی شرح میں کمی اور پیداواری لاگت میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…