لاہور(این این آئی) فلور ملوں نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹیشن چارجز کی مد میں اوپن مارکیٹ میں فروخت کئے جانے والے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 35روپے ، دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10روپے ،84کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت میں 100روپے اور پچاس کلو سوجی کے تھیلے کی
قیمت میں 100روپے اضافہ کر دیا ۔جس سے اوپن مارکیٹ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 760سے بڑھ کر 795روپے، دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 390روپے سے بڑھ کر 400روپے ،84کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت 3600روپے سے بڑھ کر 3700اورپچاس کلو سوجی کے تھیلے کی قیمت 2200روپے سے بڑھ کر 2300روپے ہو گئی ہے ۔