اسلام آباد(آن لائن) سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن ( اے پی ایس ای) کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر 24 قیراط سونے کی قیمت 67 ہزار 800 روپے فی تولہ رہی تھی ‘تاہم منگل کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کی کمی واقع ہوئی
ہے ‘جس سے قیمت 66 ہزار 800 روپے تک کم ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے آغاز پر عموماً سونے کی قیمت کم ہو جاتی ہے کیونکہ رمضان سے قبل ملک بھر میں شادیوں کاسیزن اپنے عروج پر ہوتا ہے ‘جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو جا تا ہے ‘تام رمضان کے شروع ہوتے ہی اس میں کمی ہوتی ہے۔