ہفتہ‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2025 

ایمریٹس نے دبئی کے دلچسپ سفر کیلئے مائی ایمریٹس پاس متعارف کرادیا

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایمریٹس ایئرلائن نے دبئی کے شاندار مقامات سے لطف اندوز ہونے کی غرض سے اپنے مسافروں کیلئے مائی ایمریٹس پاس (My Emirates Pass)متعارف کرادیا ہے۔ اس آفر کے تحت ایمریٹس بورڈنگ پاس رکھنے والے افراد کو خصوصی ممبرشپ کارڈ ملتا ہے جس کی بدولت وہ پورے متحدہ عرب امارات میں 500 سے زائد تفریحی مقامات اور ریٹیل آؤٹ لٹس سے 50 فیصد تک رعایت اور

خصوصی مراعات سے مستفید ہوتے ہیں۔ ایمریٹس کے مسافر یکم مئی سے 31 اگست 2019 کے درمیان بذریعہ دبئی آمد و رفت پر اپنے بورڈنگ پاس اور مقامی شرائط و ضوابط کے مطابق مناسب شناخت ظاہر کرنے پر مائی ایمریٹس پاس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے رہائشی بھی دبئی سے وطن واپسی پر مائی ایمریٹس پاس استعمال کرکے ان مراعات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس خصوصی پاس کی بدولت صارفین 400 سے زائد ریسٹورنٹس، 50 کے قریب اسپاز اور تفریحی سرگرمیوں ، پرتعیش خدمات جیسے انڈور اسکائینگ اور واٹر امیوزمینٹ پارکس سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔ صارفین پاپولر فیشن اور فٹنس برانڈز سمیت انٹرنیشنل ریٹیل آؤٹ لٹس سے 30 فیصد رعایت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایمریٹس پاس کی بدولت صارفین دبئی میں قابل ذکر کھانے، پرکشش اور شاپنگ کے مقامات سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس وائس پریذیڈنٹ کمرشل پروڈکٹس محمد الہاشمی نے کہا، “ہمارے صارفین کو ایمریٹس پاس کی بدولت دبئی کے بڑھتے ہوئے پرکشش مقامات کی فہرست اور خدمات باسہولت انداز سے حاصل ہوں گی۔ چاہے وہ یہاں ایک ہفتہ کے لئے ٹہریں یا ویک اینڈ کیلئے قیام کریں۔ یہاں ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔” دبئی تنہا مسافروں اور اہل خانہ کے ہمراہ سفر کرنے والوں کے لئے ایک بہترین اسٹاپ اوور ہے۔ ایمریٹس اپنے دبئی کے تیزرفتار اسٹاپ اوور کے ذریعے چھ براعظموں کے 150 سے زائد مقامات پر مسافروں کو جوڑتا ہے۔ ایمریٹس میں تمام کلاسوں کے مسافروں کو بہترین کھانے، ایئرلائن کے ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس پر 4 ہزار سے زائد انٹرٹینمنٹ چینلز کے ساتھ اپنے دوستوں اور اہل خانہ خانہ کے ساتھ جڑے رہنے کے لئے 20 ایم بی کا اعزازی وائی فائی کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔ اس آفر کے بارے میں مزید معلومات بشمول فلائٹس کی بکنگ اور آفر سے متعلق تمام شرائط و ضوابط اسکی ویب سائٹ (www.emirates.com) سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے


میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…