ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سٹیل ملزکا نقصان490ارب روپے سے تجاوز کرنا تشویشناک امر ہے : راجہ عدیل

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ ملک میں نئی حکومت کے قیام کے باوجودفولاد سازی کے سب سے بڑے کارخانے پاکستان سٹیل ملز میں کوئی تبدیلی نہ آسکی ادارے کی بحالی میں غیر ضروری تاخیر کے باعث

واجب الادا رقم اور نقصانات 490 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں جو تشویشناک امر ہے ،پی ٹی آئی کے حکومت کے اپنے دور اقتدار کے 8ماہ میں اسٹیل مل کے مستقبل کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ چینی اور روسی کمپنیوں کے جانب سے اسٹیل مل کی بحالی کی پیشکشوں کے باوجود اب تک ادارے کی قسمت کا نہیں کیا جاسکا گزشتہ 8ماہ کے دوران سٹیل مل کو واجبات اور نقصانات کی مد میں مزید30ارب روپے کے خسارہ کا سامنا کرنا پڑا جبکہ یومیہ کی بنیاد پر 12کروڑ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ 2008میں10ارب منافع کمانے والا ادارہ حکومتی فیصلہ نہ ہونے کے باعث خسارے میں جارہا ہے حکومت کے ہائوسنگ پراجیکٹ میںلاکھوں کی گھروں کی تعمیر میں سٹیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظرسٹیل ملز بحالی کے اقدامات کیے جائیں۔تاکہ ملک سٹیل کی پیداوار میں خود کفیل ہوسکے اور قومی ادارہ بھی بحال ہوکرملک کے ریونیو میں اضافہ کا باعث بن سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…