منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں11پیسے کا اضافہ ہوگیا

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں11پیسے کا اضافہ ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر مزید 20پیسے سستا ہوکر142روپے کی سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی

قیمت میں11پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.27روپے سے بڑھ کر141.38روپے اور قیمت فروخت141.37روپے سے بڑھ کر141.48روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.70روپے سے گھٹ کر141.50روپے اورقیمت فروخت142.20روپے سے گھٹ کر142روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میںیوروکی قدر میں ایک روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 50پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں یوروکی قیمت خرید 158.50روپے سے گھٹ کر157.50روپے اورقیمت فروخت160.30روپے سے گھٹ کر159.30روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید184.50روپے سے گھٹ کر184.00روپے اورقیمت فروخت186.30روپے سے گھٹ کر185.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں بھی 15پیسے اور یو اے ای درہم کی قدر میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید37.75روپے سے گھٹ کر37.60روپے اورقیمت فروخت38.00روپے سے گھٹ کر37.85روپے ہوگئی اور یواے ای درہم کی قیمت خرید38.65روپے سے گھٹ کر38.60روپے اورقیمت فروخت38.90روپے سے گھٹ کر38.85روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…