اسلام آباد (این این آئی)مارچ کے مقابلے میں اپریل میں مہنگائی میں 1.26 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اپریل تک مہنگائی میں 7 فیصد اضافہ ہوا ،اپریل 2018 کے مقابلے میں اپریل 2019 میں مہنگائی میں 8.82 فیصد اضافہ ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں گاجر 54 فیصد اور کینو 50 فیصد مہنگے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں گوبھی 23 فیصد
اور لیموں 18.75 فیصد مہنگے ہوئے ، پیٹرول 6.46 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.38 فیصد مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق چکن 9.9 فیصد ادرک 9 فیصد اور چینی 6.76 فیصد مہنگی ہوئی ، جولائی سے اپریل تک گیس 55 فیصد, مٹی کا تیل 24 فیصد اور موٹر فیول 22 فیصد تک مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران اخبارات 20.51 فیصد, ٹرانسپورٹ سروس 15.33 فیصد مہنگی ہوئی۔