بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

گراں فروشو ں کا محاسبہ کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کنزیومر کونسلزقائم کی جائیں‘ سابق چیئرمین پی سی سی

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) رمضان المبارک میں گراں فروشو ں کا محاسبہ کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کنزیومر کونسلزقائم کی جائیں ،سبزیوں ، پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں اعدادوشمار مرتب

کرنے کا ڈیجیٹل سسٹم ہونا چاہیے جبکہ انتظامیہ اور تھوک منڈیوں میں رابطوں کیلئے فوکل پرسنز تعینات کئے جائیں،مہنگائی کی شرح کو روکنے کیلئے گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی صورت اضافہ نہ کیا جائے ۔ سابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے رمضان المبارک میں گراں فروشوں سے نمٹنے اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ منافع خور مافیا نے رمضان المبارک سے قبل ہی پھلوں ، سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا ہے جبکہ کوئی میکنزم نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ بالکل ناکام نظر آرہی ہے ۔یونین کونسلوں کی سطح پر کنزیومرز کونسلز قائم کی جائیں جنہیں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی کا ٹاسک سونپا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام تذبذب کا شکار ہیں اور اس کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 70روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کی رمضان بازاروں اور فیئر پرائس شاپس تک رسائی ممکن نہیں اس لئے شوگر ،فلور ملوں سمیت دیگر انڈسٹریز کو براہ راست سبسڈی بھی دی جائے تاکہ عوام کو گلی محلے کی سطح پر بھی ارزاں نرخوں پر اشیائے خورد نوش میسر آ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عوام کوریلیف کا ارادہ رکھتی ہے تو گراں فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا جائے اور ان سے کسی بھی طرح کی رعایت نہ برتی جائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…