منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئے ایف ٹی اے کے تحت چین اپنی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو 90فیصد حصے کی پیشکش کررہا ہے : ژالی جیان

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان میں چین کے قائمقام سفیرژالی جیان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کا اہم ترین منصوبہ ہے اور چین کی حکومت اسے بہترین نمونے کے طور پر پیش کررہی ہے،گزشتہ چھ سال میں سی پیک کے تحت 11منصوبے مکمل کئے گئے ہیں اور11زیر تکمیل ہیں جبکہ اس کے علاوہ متعدد منصوبے زیر غور ہیں۔ریڈیو پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی چار ترجیحات ہیں جن میں بجلی گھر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، گوادر بندرگاہ کی جدت اور صنعتی ترقی شامل ہے۔ژالی جیان نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ پانچ سال میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی گئی،اگلے مرحلے میں پاکستان میں مزید صنعتی ترقی پر غور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کیلئے 9علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،رشہ کئی ، قائداعظم صنعتی پارک اور دھابیجی اقتصادی زون ترجیحا ًبنائے جائینگے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے فورا بعد رشہ کئی میں خصوصی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔خصوصی اقتصادی زونز غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات میں اضافے کے ذریعے پاکستان کی مجموعی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریںگے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سی پیک علاقائی اقتصادی ترقی کا منصوبہ ہے اور کسی بھی بڑے ملک کی شمولیت کا خیر مقدم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کروٹ پن بجلی گھر میں عالمی بنک اور متعدد منصوبوں میں قطری کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی صورت میں تیسرے فریق کی شمولیت پہلے سے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے ایف ٹی اے کے تحت چینی حکومت اپنی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو 90فیصد حصے کی پیشکش کررہی ہے،چین پاکستان کو منڈیوں تک رسائی کا 65فیصد زیرو ٹیرف پر فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے،نیا آزاد تجارتی معاہدہ زیادہ تر پاکستان کے حق میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…