اسلام آباد( آن لائن )نوجوان انجینئرز کے لیے خوشخبری ہے کہ بینک نے نوجوان انجینئرز کو بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کنسٹرکشن ٹیکنالوجی بینک بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ بینک نوجوان انجینئرز کو بلا سود قرضے فراہم کرے گا۔ قرضے کے لیے پی ای سی کا کارڈ بطور زر ضمانت رکھا جائے گا۔چیئرمین کونسل کے مطابق اس سے پاکستان میں آئی ٹی کی
ایکسپورٹ بڑھانے پر بھی کام کیا جائے گا۔ اس بینک کے ذریعے کنسٹریکشن انڈسٹری کو بھی بحال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ بیس ہزار سے زائد انجینئرز اس بینک کے شیئرز خریدیں گے جس کا مقصد ملک میں آئی ٹی کی برآمدات کو فروغ کرنا اور کنسٹرکشن انڈسٹری کی بحالی ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد بھی نوجوانوں کو بلا سود قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔