منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ہیم ٹیکسٹائل رشیا کے لئے سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کردیا

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھا رٹی آف پاکستان نے ہیم ٹیکسٹائل رشیا کے لئے سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ہوم ٹیکسٹائل، فلور کورنگ اور انٹیرئر فرنشنگ کی بین الاقوامی نمائش ” ہیم ٹیکسٹائل رشیا ماسکو” میں 17 سے 19 ستمبر 2019 کو منعقد ہوگی۔

روس کی ہوم ٹیکسٹائل کی مارکیٹ میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لئے یہ واحد بی ٹو بینمائش ہے ۔ ہیم ٹیکسٹائل رشیا کے بیسویں ایڈیشن میں ایک نئے زون کا افتتاح کارپٹ لیب کے نام سے ہو نے جا رہا ہے، جہاں ہینڈمیڈکارپٹ اور رگز، مشین میڈ کارپٹ اور رگز، ٹیکسٹائل فلور کورنگ بنانے والے افراد شرکت کر کے روس اور ایس آئی ایس ممالک میں نئے شراکت دار اور کاروبار تلاش کر سکتے ہیں۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان پاکستان پویلین کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کرنے جا رہی ہے۔یہ نمائش روس کی مارکیٹ کو سمجھنے اور اور پاکستانی مصنوعات کی طلب میں اضافے کا باعث بنے گی۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ہیم ٹیکسٹائل رشیا میں رعایتی قیمتوں پر اسٹال فراہم کر رہی ہے۔ایک اسٹینڈ کی قیمت سبسڈی کے بعد ہوم ٹیکسٹائل کے لئے 470,000 روپے جبکہ کارپٹ کے لئے 392,000 ہوگی، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 مئی 2019 ہے۔گزشتہ برس ہیم ٹیکسٹائل رشیا میں 229 نمائش کنندگان نے 19 ممالک سے شرکت کی جبکہ 17,000سے زائد تجارتی خریداروں نے 39 ممالک سے اس نمائش کا رخ کیا۔ہیم ٹیکسٹائل رشیا میں بین الاقوامی شرکت مین گزشتہ برس اضافہ دیکھنے میں آیا جن میں جرمنی، چین، پرتگال، پاکستان، ترکی اور بھارت نے قومی پویلین کا انعقاد کیا جبکہ یوکرین، بیلا روس ، قازقستان سے بڑی تعداد میں تجارتی خریداروںنے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…