منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دوطرفہ تجارتی اوراقتصادی تعلقات کومستحکم بنانے میں مدد ملے گی : چیف ایگزیکٹو پاکستان فرنیچر کونسل

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخی دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی اوراقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی، یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرے بنانے کے لئے معاون ثابت ہوگا۔جمعہ کو یہاں پاکستان فرنیچرکونسل میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور چین کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں مدد ملے گی بلکہ خطہ میں زیادہ استحکام اور معاشی خوشحالی بھی آئے گی۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات آزمودہ ہیں تمام شعبوں میں ہمارے درمیان خوشگوار دوستانہ اور سٹریٹجک تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے پوری قوم پاک چین تعلقات اور سی پیک میں تعاون کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف نے معیشت کے تمام شعبوں کو نقصان پہنچایا اور عوام کو سبز باغ دکھاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تعریف کے مستحق ہیں جنہوں نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تاجر دوستانہ پالیسیوں کی تشکیل کے سلسلہ میں تاجروں کو اعتماد میں لیا ۔میاں کاشف نے کہا کہ پاکستان عالمی معیار کا فرنیچر تیار کر رہا ہے جس کی دنیا بھر میں بڑی طلب ہے ۔انہوں نے کہا کہ چینی منڈیوں میں سخت مسابقت کی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی مینوفیکچررزکے لئے چین کو فرنیچر کی برآمد ایک کٹھن کام ہے تاہم اس کے باوجود بہت سے تاجر چینی فرنیچر کی مارکیٹ میں کامیابی حا صل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کے عدم توازن کے باوجود پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کی بڑی گنجائش موجود ہے اور ٖضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی تاجر برادری چینی منڈی میں اپنی مسابقت کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دے ۔انہوں نے تاجروں سے کہا کہ چائنا پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت چین کی جانب سے فراہم کردہ مراعات سے مکمل استفادہ کریں ۔ میاں کاشف نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ غیرملکی دورہ پر جانے والے تاجر تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کی خواہش پر اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے جس سے قومی خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…