جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

صحت،تحفظ اور ماحولیات سے متعلق قوانین موجود ہیں تاہم نفاذ انتہائی کمزور ہے، صدر کراچی چیمبر

datetime 26  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے کہا ہے کہ صحت، تحفظ اور ماحولیات سے متعلق اہم قوانین 1974سے نافذ ہیں جو بالکل جامع ہیں لیکن یہ امر باعث افسوس ہے کہ ان قوانین کے باوجود عوامی اور نجی اداروں کی کارکردگی

اس سلسلے میں خراب ہے جس کی وجہ صنعتی منیجرز اور صحت،تحفظ و ماحولیات کے ماہرین میں مختلف قوانین کے بارے میںمعلومات کا نہ ہونا ہے لہٰذا معلومات کے فقدان سے پیدا ہونے والے خلا کو کم کرنے کے لیے متعلقہ قواعد اور قوانین کو اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ 5ویں بین الاقوامی انوائرمنٹ، ہیلتھ و سیفٹی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پروفیشنلز نیٹ ورک کے سی ای او محمود ترین، سی ایس آر کارکن عتییق الرحمان و دیگر ممتازشخصیات نے بھی خطاب کیا۔جنید ماکڈا نے کہاکہ صحت،تحفظ اور ماحولیات سے متعلق ایک درجن سے زائد قوانین موجود ہیں لیکن ان کا نفاذ انتہائی کمزور ہے۔انہوں نے زور دیا کہ تمام کاروباری اداروں کو لوگوںکی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو ترجیح دینا چاہیے۔پاکستان میں صنعتوں کواپنے ملازمین کے لیے کام کرنے کے مقام کو محفوظ بنانے اور ماحول میں بہتری لانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔اچھاماحولیاتی عمل سے ہی اچھا کاروبار یقینی ہوگا ۔ماحول دوست ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروبار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مصنوعات کے معیار اور تیاری کے عمل کو بہتر بنانے اور توانائی و قدرتی وسائل کو بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کمپنیوں کو ماحولیاتی صحت اور تحفظ کے پرگرامز میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحفظ کاروبار کا ایک اہم پہلو ہے جس کی ادارے کی ہر سطح پر اچھی طرح وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔کمپنیوں کے سالانہ بورڈ اجلاسوں میں اس پر بہت زیادہ توجہ دینی چاہیے اور یہ تمام کاروباری اداروں کی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں سرمایہ کاری پر غور کرنے کی ضرورت ہے

جونہ صرف بنیادی ڈھانچے بلکہ ایسے اداروں کی تعمیر کی ضرورت ہے جہاں ہر سطح پر صحت اور حفاظتی امور کی نگرانی ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کے طور پر شعور بیدار کرنے اور صحت،تحفظ اور ماحولیاتی خرابیوں کو دور کرنے کے پروگرامز پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہاہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…