جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا، خسروبختیار

datetime 25  اپریل‬‮  2019 |

بیجنگ (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ علاقائی اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا ۔ وہ بین الاقوامی تعاون کے لئے دوسری بلٹ اور روڈ فورم کے کنیکٹیوٹی پالیسی کے موضوعی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے پہلے مرحلے کو کامیابی کیساتھ مکمل کرنے کے بعد ہم صنعتی تعاون، تجارت، زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ

مرکوز کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ علاقائی اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا ۔خسرو بختیار نے کہاکہ فی الحال 22 پراجیکٹس پر تیزی کے ساتھ سے عملدرآمد ہو رہا ہے ۔ خسرو بختیار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پاکستان فعال طور پر بی آر آئی انیشی ایٹو میں شامل ہے اور اس کا ایک اہم منصوبہ سی پیک صحیح سمت میں ترقی کر رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…