لاہور(آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے آخری دو روز میں لاہور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 900 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کمی کے ساتھ شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 68 ہزار 500 روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 62 ہزار 832 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی۔