اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 4پیسے فی یونٹ کمی کی منظور دیدی ہے ۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی پیش کردہ 15پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت کے اضافے کی سمری
مسترد کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 4پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی ہے جس سے عوام کو 28کروڑ روپے کا فائدہوگا ۔ اس سے قبل وزارت توانائی نے عوام کو خوشخبری دی تھی کہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور عوام کو 24گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی ۔