لاہور(این این آئی)حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت اشیائے خوردونوش کی فراہمی 2مئی سے شروع ہو گی ۔ ترجمان کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت 19بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی ۔ ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر جو 19بنیادی اشیائے خوردونوش خصوصی
رعایت پر دستیاب ہوں گی ان میں آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، بیسن، دال چنا، دال مونگ، دال ماش، دال مسور، سفید چنے، کھجور، باسمتی چاول، سیلا چاول، ٹوٹا چاول ، چائے ، مشروبات ، ٹیٹرا پیک دودھ اور مصالحہ جات شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات جاری ہیں ۔