اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال 2018-19 ء کے دوران کاروں کی ملکی درآمدات میں 42 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران بیرون ملک تیارکی گئی کاروں کی درآمدات
209 ملین ڈالر تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ2017-18ء کے دوران درآمدات کا حجم 359.5 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کاروں کی درآمدات میں 150.5 ملین ڈالر یعنی 42 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔