تاجر الائنس نے صدارتی نظام کو ملکی مسائل کا حل قرار دیدیا

23  اپریل‬‮  2019

کراچی(این این آئی) کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے تاجر الائنس نے صدارتی نظام کو ملکی مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام حکومت بہت کمزور ہے ا س میں زیادہ تر اسمبلیوں اور دیگر وفاقی عہدوں پردولت مند لوگوں کی اجارہ داری قائم رہی ہے ،جمہوریت کا نام لیکر پاکستانی سیاست پر زیادہ تر دولت مند ٹولہ قابض رہاہے۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے ڈیفنس آفس میں تاجر الائنس کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ موجودہ پارلیمانی نظام بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے ،ملک میں مسائل کم ہونے کی بجائے دن دبدن بڑھ رہے ہیں،ملک میں سیاسی افراتفری بھی پارلیمانی نظام کے ساتھ ہی دفن ہوجائیگی ،اگر تحریک انصاف کی حکومت صداتی نظام کو لانا چاہتی ہے تو اس سلسلے میں کراچی کے تاجر حکومت کا بھرپور ساتھ دینگے ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں اصل مسئلہ مہنگائی او ر بے روزگاری کا ہے جس کی بنیادی وجہ ملکی معیشت میں کمزوریاں ہیں جنھیں دور کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی گئی ،جبکہ عوام کو آمریت اور جمہوریت کے ناموں میں الجھا دیاجاتاہے جبکہ اصل معاملہ ایسے لوگوں کاعوام کی توجہ ہٹانا ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں زیادہ تر ترقی ان ہی ادوار میں ہوئی ہیں جب جب ملک صدارتی نظام نافذ رہاہے اور اس ملک کا تاجراور عام آدمی خوشحال رہاہے ۔کیونکہ پارلیمانی نظام کو صرف مفادپرستی کے لیے استعمال کیاجاتاہے ،اور آج قوم بھی موجودہ طرز حکومت سے بے زار دکھائی دیتی ہے ، جبکہ حکومت نے بھی اپنے نو ماہ کے اندر عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیاہے اس کے باوجود اگر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ صدارتی نظام لاکرعوام کو کچھ ڈیلیور کرسکیں گے تو انہیں اس بات کا ضرور موقع ملنا چاہیے ،انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں آج بھی غریب اور امیر کے لیے قانون الگ الگ ہیں یہ وہ معاملات ہیں جن پر توجہ دیئے بغیرہم مدینہ کی ریاست ہونے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…