خرطوم (این این آئی)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کے لیے تین ارب ڈالر کی امداد کی فراہمی کے بعد سوڈانی پاؤنڈ کی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی۔سوڈان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے مرکزی بنک کے مطابق سعودی اور اماراتی امداد سے قبل سوڈانی پاؤنڈ کی ایک امریکی ڈالرکے مقابلے میں قیمت 47 اعشاریہ 5 ڈالر تھی جو امداد کے بعد بڑھ کر 45 ڈالر
ہوگئی ہے۔مرکزی بنک کے مطابق سوڈانی پاؤنڈ کی مارکیٹ میں ویلیو میں اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک تبدیلی کے عمل سے گذررہا ہے۔خیال رہیکہ گذشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نیمشترکہ طورپر سوڈان کو تین ارب ڈالرکی امداد فراہم کی تھی۔اس میں سے 50 کروڑ ڈالر مرکزی بنک میں کرنسی کے استحکام کے لیے 50 کروڑڈالر کی رقم ڈیپازٹ کی گئی تھی۔