جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان آ گیا،گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے : سابق چیئرمین پی سی سی

datetime 20  اپریل‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی مہنگائی کو طوفان آ گیا ہے جو تشویش کا باعث ہے ،اپریل کے پہلے دس روز میں کم آمدنی والے طبقے کیلئے حساس اشاریوں میں0.35فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے ، یوٹیلٹی سٹورز کو عوام کیلئے ریلیف کا ذریعہ بنانا ہے تو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی مضبوط میکنزم نہیں تیار نہیں کیا گیا ۔پرچون دکانداروں کا شکوہ ہے کہ جو سرکاری ریٹ لسٹ جاری کی جارہی ہے اس کے مطابق تھوک مارکیٹوں اور ہول سیلرز سے اشیائے خوردونوش دستیاب ہی نہیں اور17سے 30فیصد زائد قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی طلب کی رپورٹ تیار نہیں کی جس سے بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ گراں فروشوں کو پیشگی متنبہ کیا جائے اور ان کے خلاف ہر سطح پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے تاکہ عوام ان سے محفوظ رہ سکیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…