پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاکستان فرنیچر کونسل نے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کو بجٹ تجاویز پیش کردیں : چیف ایگزیکٹو پی ایف سی

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی )پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے ملک کے فرنیچر پروڈیوسرز کی جانب سے وفاقی بجٹ 2019-20 کے لئے بجٹ تجاویز وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کو پیش کردیں،ان بجٹ تجاویز میں فرنیچر برآمدات کو فروغ دینے کے لئے فنڈز مختص کرنے کے علاوہ فرنیچر سیکٹر کو مکمل صنعت کی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بات میاں کاشف اشفاق نے ہفتہ کو پی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر سیکٹر کے تحفظ کے لئے مثبت فیصلوں اور پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ یہ صنعت درست طور پر آگے بڑھ سکے۔ اس وقت ہم قیمتوں اور ماہر لیبر کی دستیابی کے مسائل کی وجہ سے چائنیز مارکیٹ سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس سلسلے میں حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہاس شعبے کو مستحکم بنانے کے لئے آئندہ بجٹ میں مراعات دی جائیں گی۔ میاں کاشف اشفاق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرنیچر کی برآمدات کے فروغ کے لئے اس شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینے کے علاوہ کاریگروں کی تربیت اور فرسودہ مشینری کو جدید مشینری سے تبدیل کرنے کے لئے مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مارکیٹ کے حالات سے مکمل آگاہی اور اس صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے، اس کے تحفظ، ترقی اور فروغ کے لئے اس شعبے کے ساتھ زیادہ قریبی رابطے استوار کرے تو بہتر نتائج بآمد ہو سکتے ہیں۔ حکومت اس شعبہ کے فروغ کیلئے دنیا بھر میں کاروباری و تجارتی میلوں میں شرکت کے طریق کار کو سہل اور اس مقصد کیلئے گرانٹس کے حصول میں آسانیاں پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تقریباً چار ارب روپے کا فرنیچر درآمد کرتا ہے جبکہ اس کی برآمدات صرف 70 کروڑ روپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی کیلئے فرنیچر مینوفیکچررز اور برانڈز کو مطلوبہ معاونت فراہم کی جائے تو یہ صنعت ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور فرنیچر مصنوعات عالمی منڈیوں میں جگہ بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مند افرادی قوت کو مناسب سہولیات اور ماحول فراہم کر کے مقامی کارکنوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا

سکتا ہے جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی وزیر اعظم عمران خان سے امید کرتی ہے کہ وہ اقتصادی حکمت عملی کی تشکیل سے قبل سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ پی ایف سی معاشی استحکام اور موجودہ مشکل صورتحال سے نکلنے کیلئے حکومتی پالیسیوں کی بھر پور حمایت کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…