کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے نوماہ (جولائی تا مارچ )میں سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 9.02 فیصد جبکہ فروخت میں 11.90فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان آ ٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار 17ہزار 968 یونٹس رہی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں
پیداوار16ہزار 480یونٹس تھی۔اس طرح سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 1488 یونٹس یعنی 9.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پہلے 9ماہ میں سوزکی موٹر سائیکلوں کی فروخت 17ہزار 873 یونٹس رہی ۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں فروخت 15 ہزار 971یونٹس تھی ۔اس طرح فروخت میں1902یونٹس یعنی 11.90فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔