بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا، قونصل جنرل سری لنکا

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سری لنکا کے قونصل جنرل جی ایل گننا تھیوا کا کہنا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں پاکستان اور سری لنکا کے تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا، ادویہ سازی، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے سری لنکا میں بڑے پیمانے پر مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقعے پر کاٹی کے صدر دانش خان، سینیئر نائب صدر فراز الرحمن، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے سفارتی امور کے سربراہ مسعود نقی، نائب صدر ماہین سلمان اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ صدر کاٹی دانش خان نے سری لنکن سفارت کار کو کورنگی صنعتی علاقے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا دوست ملک ہے، تجارتی اور کاروباری سطح پر رابطے بڑھانے کے لیے بزنس کمیونٹی کے وفود کا تبادلہ بہت ضروری ہے۔ دانش خان نے کہا کہ پاکستان سے سری لنکا کو پھل، ادویات، سیاحت اور تعمیراتی ساز و سامان کی برآمدات کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جن سے بھرپور انداز میں استفادہ کرنے کیلئے بزنس ٹو بزنس رابطے بڑھانے ہوں گے۔ دانش خان نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تجارتی ججم تین سو سے چار سو ملین ڈالر ہے جو کہ علاقائی سطح پر تجارتی روابط کے اعتبار سے کم ہے، اس میں اضافے کے کئی مواقع موجود ہیں۔ کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے سفارتی امور کے سربراہ مسعود نقی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین از سرِ نو اشیاء کی فہرست کا تبادلہ ہونا چاہیے، سری لنکا میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہترین تکنیکی تربیت فراہم کی جاتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں تکنیکی تربیت کے لیے سری لنکا اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں اعلیٰ معیار کی تکنیکی تربیت فراہم کرنے والے اداروں کے کیمپس پاکستان میں کھولے جاسکتے ہیں۔ بعدازاں سری لنکن قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کی بڑی ادویہ ساز کمپنی سری لنکا کو برآمدات کررہی ہیں، ہم وہاں فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے قیام کے لیے سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے پر نظر ثانی چاہتے ہیں اس کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بالخصوص کراچی میں امن و امان کی بہتری سے

کئی مواقع پیدا کیے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ چند برسوں میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے ساز و سامان اور افرادی قوت سے متعلق سری لنکا میں بے پناہ مواقع پیدا ہورہے ہیں، سیمنٹ بنانے والی پاکستانی کمپنیاں بھی سری لنکا میں پیدواری یونٹ قائم کرنے کے لیے رابطہ کرچکی ہیں۔ انہوں نے سیاحت کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔ انہوں نے

کہا کہ بھارت نے پاکستان جانے والی پروازوں کے لیے اپنی سرحدی حدود بند کردی ہیں جس کے باعث سری لنکا سے پاکستان پروازوں میں تعطل آگیا ہے، آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ تقریب کے اختتام پر سینیئر نائب صدر کاٹی فراز الرحمن نے سری لنکن قونصل جنرل کی کاٹی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس اجلاس کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…