اسلام آباد (این این آئی) سی پی پی اے نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی، سماعت 24اپریل کو ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی،مارچ میں پن بجلی کی پیداوار 21 فیصد، کوئلے سے 14 فیصد، مقامی گیس سے 24 فیصد، ایل این جی ساڑھے 23 فیصد اور
ایٹمی توانائی سے ساڑھے 11 فیصد رہی،کوئلے سے حاصل بجلی کا اوسط لاگت 7 روپے فی یونٹ رہی،مقامی گیس سے پیداواری لاگت 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ درآمدی ایل این جی کی لاگت 9 روپے 84 پیسے فی یونٹ رہی،ایٹمی توانائی کی لاگت 1 روپے فی یونٹ رہی۔نیپرا نے مارچ کیلئے ریفرنس فیول چارجز 5 روپے فی یونٹ مقرر کئے تھے۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 24 اپریل کو سماعت کریگی۔