جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

رمضان میں اشیاء کی سرکاری نرخوں پرفروخت یقینی بنانے کیلئے تھوک مارکیٹوں ، ہول سیلرز کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے‘ سابق چیئرمین پی سی سی

datetime 18  اپریل‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنانے کیلئے تھوک مارکیٹوں اور ہول سیلرز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ہوگا، رمضان المبارک میں سبزیوں،پھلوں ،چکن ، گوشت اور اشیائے خوردونوش کی طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ

ایسوسی ایشنز سے پیشگی ملاقاتیں کی جائیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان بازاروں، فیئر پرائس شاپس اور پرچون دکانداروں کے لئے کسی طرح کی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا جو تشویش کا باعث ہے ۔ گراں فروشوں کے خلاف بھی پیشگی مہم کا آغاز کیا جانا چاہیے تاکہ انہیں رمضان المبارک میں کنٹرول کیا جا سکے لیکن اس جانب بھی کوئی پیشرفت نہیں دیکھی جارہی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرکاری ریٹ لسٹ جاری ہونے سے عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی نہیں بنا ئی جا سکتی اس کیلئے حکومت تھوک مارکیٹوں اور ہول سیلرز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائے اور زمینی حقائق کے مطابق ریٹ لسٹ جاری کی جائے ۔ا نہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سب سے زیادہ پھلوں اورسبزیوں کی فروخت میں گراں فروشی ہوتی ہے اس لئے حکومت سب سے پہلے وافر مقدار میں سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کرے تاکہ عوام کو گراں فروشوں کے استحصال سے بچایا جا سکے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…