اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت ہو چکی ہیں۔ یہ کانیں مملکت کے مختلف علاقوں میں 6لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ الدرع العربی چٹانوں کی بیلٹ میں واقع ہیں۔الدرع العربی بیلٹ مملکت کے وسطی علاقے سے مغربی علاقے تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ شمال سے جنوب تک چلی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے بتایا کہ سونے کی کانیں مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ

تبوک ، قصیم ، ریاض ، عسیر اور نجران ریجنوں میں دریافت ہوئی ہیں۔ مکہ ریجن میں الدویحی ، السوق ، الرجوم 1،الرجوم2، منصورہ اور مسری جبکہ مدینہ منورہ میں مھد الذہب اوربلغہ،تبوک میں سلیلہ،عسیر ریجن میں الحجار ، شرس ، عسیر اور حمضہ،قصیم میں الصخیبرات،نجران میں قیان اور ریاض ریجن میں الامار کانیں ہیں۔ سعودی کانوں سے نکلنے والا سونا غلاف کعبہ کے دھاگے تیار کرنے میں کام آتا ہے۔ زیورات سازی ، الیکٹرانک چپس ، میڈیسن اور دانتوں کی بھرائی میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…