کراچی(آن لائن) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 643 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 38 ہزار 306 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں کم رہیں، یہ مسلسل چھٹا ہفتہ رہا ،جس میں مارکیٹ منفی ہی بند ہوئی، خطے کی مجموعی صورتحال کے باعث جہاں مقامی سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا وہیں بیرونی سرمایا کار بھی شیئرز فروخت کرتے رہے۔بیرونی سرمایا کاروں نے
1 کروڑ 55 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے، اس طرح ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 643 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 306 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جس کے باعث سرمایا کاروں کے 113 ارب روپے ڈوب گئے۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے، آئندہ ہفتے حالات میں بہتری کی اْمید ہے جس سے مارکیٹ میں حصص کی خریداری دیکھنے میں آسکتی ہے۔