منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی سی ایل اور یو فون کا پاکستان کی کنکٹیویٹی صلاحیت بڑھانے کے لئےedotco سے تعاون

datetime 15  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور اس کے ذیلی ادارے ، پاکستان ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ،( یوفون) نے edotco گروپ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے ہیں۔edotco ایک اینڈ ٹو اینڈ انٹیگریٹڈ ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر سروس کمپنی ہے ، جو اپنے مقامی آپریشنز edotco پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، (edotco PK)کے ذریعے ملکی رابطوں کی صلاحیتوں کو بڑھائے گا۔

یہ تعاون ٹیلی کمیونیکشن انفرا اسٹرکچر کی ترقی کے لیے کام کرنے والے اداروں میں مزیدتعاون کے مواقع پیدا کرے گی ۔ اس میں آپریشن اور توانائی کا موثر انتظام، نہ صرف فائبرائزیشن بلکہ جدید اسٹرکچراورپیشکش بھی شامل ہیں۔ یہ ملک میں صارفین کی 3G سے 4G پر منتقلی اور اس سے بھی آگے جانے کے لیے ڈیٹا کی بڑھتی ہوئی طلب اورضرورت کے معیار کو پورا کرے گا۔اس موقع پر مقیم الحق،گروپ چیف اسٹریٹجی آفیسر ،پی ٹی سی ایل اور یوفون، نے کہا:’’ہم اس شراکت داری کو تمام حصہ داروں کے لئے ایک اسٹریٹجک کوشش کے طور پر دیکھتے ہیں اور ہماری یہ صنعت کی بہتری کے لیے ایک قدم ہے۔ edotcoکے انڈسٹری میں عملی تجربہ اور پورے ریجن میں موجودگی کے ساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل اور یوفون کے انفرااسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے، مجھے یقین ہے کہ ہمارے صارفین اس سے مستفید ہو سکیں گے اور ڈیجیٹل مواقعوں کی جانب راہ ہموار کر سکیں گے ۔‘‘اس موقع پر عارف حسین ،کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر ، edotcoپاکستان، نے کہا :’’ ایک کینکٹڈپاکستان کے مقصد کو سمجھنے کے لئے قابلِ شےئر درست انفرااسٹرکچر کی تعمیر ضروری ہے۔ پی ٹی سی ایل جیسے اہم ٹیلی کمیونیکیشن گروپ کے ساتھ شراکت داری نے قوم کو اس مقصدکے بہت قریب کر دیا ہے ۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ملک بھر میں وسیع پیمانے پرموجودگی ، ہمیں اس قابل بناتی ہے کہ ہم ایسے جدید سلوشنزمتعارف کروائیں ، جو ملک کہ مختلف علاقوں میں نیٹ ورک کی کوریج اور صلاحیت میں مزید اضافہ کریں گے ۔آج کے دور میں دیٹاکی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ، ہمیں مستقبل کے لیے توسیع پذیز ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی بنیاد رکھنی ہو گی ۔ صنعت کے اہم اداروں کے ساتھ شراکت داری ہمیشہ سے ہی ہماری حکمت عملی رہی ہے اور ہم اس شراکت داری کو ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تکمیل کی طرف ایک قدم سمجھتے ہیں۔ ‘‘یہ شراکت داری پاکستان کو 5G دور کے لئے ٹیلی کمیونیکیشن کے بین الاقوامی انفراسٹرکچر کی جانب گامزن کرے گی ۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…