ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کے وفد کی کے پی ٹی کے منصوبوں میں دلچسپی

13  فروری‬‮  2019

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کے وفد نے کے پی ٹی کے مستقبل کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس سلسلے میں انہوں نےہالینڈ کی سفیر کی زیر قیادت کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ہالینڈ کی سفیرگیرارڈا آڈریانہ کورنیلیا ماریہ (آرڈی) سٹوآئس بریکن کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔

دورہ کا مقصد میری ٹائم سیکٹر میں بیرون سرمایہ کاری کے حامل باہمی اشتراک کے منصوبوں کے بارے میں آگہی فراہم کرنا تھا۔ چئیرمین کے پی ٹی رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے وفد کے شرکاء کو بندرگاہ کے پورٹ انفرا اسٹرکچر، ممکنہ منصوبوں، جغرافیہ و ترجیحات، بیرونی سرمایہ کاری والے منصوبوں اور بالخصوص میری ٹائم سیکٹر میں مواقعوں کی بھی نشاندہی کی۔ وفد نے کے پی ٹی فریٹ کوریڈور، ماحول دوست ملٹی پرپز بلک ٹرمینل، ایل این جی کمپلیکس، میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ، اسپیشل اکنامک زون، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، کیپیٹل ڈریجنگ ، کے پی ٹی کے اثاثوں ( ڈریجر، پائلٹ بوٹس، ہوپر بارجز، فیری بوٹس اور فلوٹنگ کرینز) کی خریداری اور کے پی ٹی انجینئرنگ ورکشاپ کی از سر نو تعمیر میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ رئیرایڈمرل جمیل اختر نے وفد کے شرکاء کے سامنے پاکستان میں بوٹ بلڈنگ سیکٹر میں موجود لاتعداد مواقعوں کو اجاگر کیا جو کہ میری ٹائم سیکٹر کے لیے بہت اہم ہے، وفد نے کے پی ٹی انجینرنگ ورکشاپ کا بھی دورہ کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…