جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

ٹیکس آمدن میں 10 بڑے شعبوں سے اربوں روپے کمی کا سامنا

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کو10بڑے شعبوں سے ٹیکس آمدن میں اربوں روپے کمی کا سامنا ہے، موبائل فون، گاڑیاں، پیٹرولیم مصنوعات، اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس چھوٹ قومی خزانے پر بھاری پڑی۔تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کا بڑا سہارا ٹیکس ریونیو ہے۔

تاہم نئے پاکستان میں بھی ٹیکس اہداف پورے ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق موجودہ حکومت کو ابتدا میں ہی191 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔موجودہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس ریونیو میں 43 ارب 88 کروڑ کا نقصان ہوا، موجودہ حکومت کوسابق دور میں تنخواہ دار طبقے کو 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کا بوجھ بھی سہنا پڑا، پہلی ششماہی میں 25 ارب کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فون کارڈز پر ٹیکس وصولی پر عدالتی استثنیٰ نے بھی حکومت کو 21ارب کی ٹھیس پہنچائی، ٹیلی کام سیکٹر سے بھی 25 ارب کے بجائے صرف 3 ارب 67 کروڑ ٹیکس ملا۔وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں کمی سے اقتصادی سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوگئیں، گڈز اینڈ سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں 20 ارب سے زیادہ کی کمی آئی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے ریونیو میں 4 ارب 64 کروڑ کا نقصان ہوا۔ایف بی آر کے مطابق گیس کی فروخت پر سیلز ٹیکس ریونیو بھی تقریبا 4 ارب جبکہ بینکنگ سیکٹر سے 1.6 ارب روپے کم وصول ہوئے، سیمنٹ سیکٹرمیں 2 ارب 81 کروڑ، گاڑیوں کی فروخت میں کمی سے 2 ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ایف بی آر کے مطابق حکومت نے ایل این جی، ایل پی جی، کوئلے، تمباکو سمیت بعض شعبوں سے 26 ارب روپے اضافی کمائے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…