سستی تعلیم کا خواب ادھورا رہ گیا،وفاقی حکومت نے شعبہ تعلیم کو منی بجٹ میں نظرانداز کردیا

2  فروری‬‮  2019

کراچی(این این آئی)سستی تعلیم کا خواب ادھورا رہ گیا،وفاقی حکومت نے شعبہ تعلیم کو منی بجٹ میں نظرانداز کردیا۔اصلاحاتی بجٹ میں اخباری پیپرپردرآمدی ڈیوٹی تو ختم کی گئی مگر درسی کتابوں کے کاغذ پر 62 فیصد رکھی گئی۔50روپے کلو ملنے والا کاغذ اب 200 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن اور کتابوں کے بغیر تعلیم کا حصول مشکل ہے،ملک میں فروغ تعلیم کا ذریعہ اور علم کا خزانہ کتابیں مہنگی سے مہنگی ترہوگئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا سستی تعلیم کا وعدہ ادھورا رہ گیا۔اصلاحاتی بجٹ میں ٹیکسٹائلز، فرٹیلائزر اور دیگر شعبوں کو تو ریلیف مل گیا۔  لیکن کسی کو کتابوں کے مہنگے کاغذ کا خیال نہ آیا۔ ملکی خزانے کو 1 ارب 66 کروڑ ریونیو دینے والی صنعت پر 62 فیصد درآمدی ڈیوٹی برقرارکھی گئی ہے۔ملک کی دوسری بڑی صنعت جولاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے، ماضی میں 50 روپے کلو ملنے والا کتابی کاغذ اب 200 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے،والدین اپنی جمع پونجی مہنگی کتابیں خریدنے پرخرچ کررہے ہیں تاکہ ان کی اولاد تعلیم کے حصول کے بعد کسی قابل بن جائے۔حیرت انگیزطور پر پرنٹنگ پیپرکی درآمدی ڈیوٹی ختم کردی گئی لیکن کتابی کاغذ پرڈیوٹی برقرارہے، جس کی وجہ سے درآمد ہونے والی کتابیں سستی اورمقامی طورپرتیارکی جانیوالی کتابیں مہنگی مل رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…