لاہور( این این آئی) وزیر مملکت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں اکتیس کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ ہوا،پاکستان کی تاریخ میں ایک ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں اتنا اضافہ پہلی بار ہوا ہے،آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مہینے کے مقابلے میں 62.3فیصد اضافہ ہوا۔وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ لانا موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ وزیراعظم پاکستان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ جولائی 2022 سے اپریل 2023 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.135ارب ڈالرز تھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں