اسد عمر کے اعلانات سے سرمایہ کاروں کے وارے نیارے، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، چند ہی گھنٹوں میں نیا ریکارڈ قائم

24  جنوری‬‮  2019

کراچی ( وائس آف ایشیا )پاکستان سٹاک مارکیٹ 7 ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 100 انڈیکس ساڑھے 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔سرمایہ کار بجٹ سے خوش ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 534 پوائنٹس جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 1 اعشاریہ 32 فیصد کا اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ 7 ہفتے کی بلند ترین کی سطح پر پہنچ گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار 592 پوئنٹس پر پہنچ گیا۔ یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے پیش کیے گئے معاشی اصلاحاتی پیکیج میں سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں

کو زبردست مراعات دینے کا اعلان کیا گیا۔ شیئرز کی خرید و فروخت پر عائد 0.2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ 15 فیصد انٹر کارپوریٹ ڈیوڈنڈ ٹیکس ختم کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔اس کے علاوہ خسارہ ہونے کی صورت میں بروکر کو ادائیگی ایک سال کے بجائے اب 3 سال میں کرنی ہو گی۔ اسد عمر کا کہنا تھا گزشتہ 3 ہفتوں میں حصص بازار میں 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کی خاطر کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…