بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا : آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ صرف بڑوں شعبوں پر مرکوز ہے اور پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ترمیمی فنانس بل اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ، معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وفاقی حکومت کے ترمیمی فنانس بل کا

جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر دیگر عہدیداروں سمیت مختلف تجارتی مراکز کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے یہ کہہ دینا ہے کہ اس کے اقدامات عوام دوست او ر تاجر دوست ہے کافی نہیں ۔چھوٹے تاجر یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ترمیمی فنانس بل میں ہماری مشکلات میں کمی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ہمیں کیا ریلیف دیا گیا ہے ۔حکومت کی توجہ صرف بڑے شعبوں پر مرکوز ہے اورترمیمی فنانس بل کے نکات اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ حکومت اعدادوشمار اٹھا کر دیکھ لے ملک کی معیشت اور روزگار کی فراہمی میں تاجروں کا کتنا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے مزید وضاحت آنی چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے معیشت دستاویز ات کی بجائے پرچیوں پر چلی گئی تھی جس سے حکومت کو ہی نقصان ہوا ۔ وزیر خزانہ نے تاجروں کیلئے ٹیکس ادائیگی کو آسان بنانے اور اس کا آغاز اسلام آباد سے کرنے کی بات کی گئی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس طر ح کے کسی بھی اقدام سے پہلے تمام تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…