اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اے ٹی ایم کارڈ سے پیسے نکلوانے کی حدکم کردی گئی ہے ،اس فیصلے کا اطلاق چھ فروری سے ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین کو موبائل فون پر نوٹس بھیجے گئے ہیں،الائیڈ بنک کے ترجمان زاہد حسین کاکہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر رقم نکلوانے کی حد کم کی جارہی ہے
جولوگ اے ٹی ایم سے 50 ہزار روپے تک نکلواتے تھے یہ حد کم کرکے 30ہزار روپے کردی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں بینک فراڈ کے کئی کیسز سامنے آئے تھے ۔شہریوں کو بیٹھے بٹھائے لاکھوں روپے سے محروم کردیا گیا تھا۔مذکورہ فیصلہ اسی تناظر میں کیا گیا ہے ۔