اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

چین کو برآمد کئے جانے والے بالوں کی مالیت 1 لاکھ 32 ہزار ڈالر ہے : وزارت تجارت

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ چین کو برآمد کئے جانے والے بالوں کی مالیت 1 لاکھ 32 ہزار ڈالر ہے۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان وزارت تجارت نے بتایا کہ پاکستان نے پانچ سال میں 16 لاکھ ڈالر کے انسانی بال برآمد کئے۔ وزارت تجارت نے کہاکہ چین کو

پانچ سال میں ایک لاکھ 5 ہزار 461 کلوگرام انسانی بال برآمد کئے گئے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ چین کو برآمد کئے جانے والے بالوں کی مالیت 1 لاکھ 32 ہزار ڈالر ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ انسانی بالوں کا استعمال وگز بنانے میں ہوتا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ 2016-17 میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں کمی سے وگز کی مانگ بھی کم ہوئی۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ پاکستان چین، امریکہ، عرب امارات سمیت کئی ممالک کو بال برآمد کرتا ہے۔2013-14سے 2017-18 تک برآمدات میں ایک ارب 88کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے ،وزارت تجارت نے تحریری بیان میں کہاکہ 2013-14 کے دوران برآمدات 25ارب 11کروڑ تھیں ۔وزارت تجارت کے مطابق-18 2017میں برآمدات 23 ارب 22 کروڑ ڈالر رہیں 2014-15 میں ملکی برآمدات 23 ارب 66کروڑ ڈالر تھیں ۔ وزارت تجارت کے مطابق ں-162015 میں برآمدات 20ارب 78 کروڑ اور 2016-17میں برآمدات 20ارب 42 کروڑ ڈالر رہیں ۔وزارت تجارت کے مطابق 2017-18کے دوران برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 13.71 فیصد اضافہ ہواہے ۔وزارت تجارت نے تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ پانچ سال سے عالمی برآمدات میں پاکستان کا حصہ 0.15فیصد تک محدود ہے وزارت نے اعتراف کیا کہ 2014 سے 2018 تک عالمی برآمدات میں پاکستان کا حصہ 0.15 فیصد پر رکا ہوا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…