ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مالی سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی اور جون 2018 کو ختم ہونے والے مالی سال میں شرح پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ برائے شماریات پاکستان

(پی بی ایس) کا ایک سروے میں کہنا ہے کہ ملک میں بےروزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد بے روزگاری کی شرح پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگئی۔ خواتین کی بے روزگاری میں نمایاں کمی کم ہوئی ہے، مردوں میں بے روزگاری کی شرح پانچ اعشاریہ ایک فیصد جبکہ خواتین کی بے روزگاری کی شرح آٹھ اعشاریہ تین ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، شہروں میں بے روزگاری کی شرح سات اعشاریہ دو فیصد جبکہ دیہات میں بے روزگاری کی شرح پانچ فیصد ہے۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ بیس سے چوون سال کی عمر کے افراد میں بے روزگاری میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم کم عمر اور عمر رسیدہ افراد میں بے روزگاری بڑھی ہے، زراعت کا شعبہ اڑتیس فیصد،خدمات کا شعبہ سینتس اعشاریہ آٹھ فیصد جبکہ صنعتی سیکٹربائیس اعشاریہ چھ فیصد نوکریاں فراہم کر رہا ہے۔ پی بی ایس کا کہنا ہے کہ ملک میں خواندگی کی شرح باسٹھ اعشاریہ دوفیصد ہے، مردوں میں خواندگی کی شرح اکہتر اعشاریہ چھ فیصد جبکہ خواتین میں یہ شرح اکیاون اعشاریہ آٹھ فیصد ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…