پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین کی بھی سن لی گئی !پی ٹی آئی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 8  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(آئی این پی) فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت کا پیشہ وارانہ تحفظ صحت بل لانے کا فیصلہ، ملازمین کے تحفظ اور صحت کے لیے کمیشن بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیکٹریوں اورکارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین کی فلاح وبہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشہ وارانہ تحفظ بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پنجاب حکومت ان کے لییسیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ بنائے گی۔ بل کے تحت کارخانوں، فیکٹریوں کو بنانے سے پہلے اتھارٹی سے منظوری لینا ہوگی۔

ملازمین کے تحفظ کے لیے ضلعی سطح پر کونسلز بھی بنائی جائیں گی، جس میں حکومت، ملازمین اور مالکان کے نمائندے شامل ہوں گے بل کے تحت مزدوروں کا ہر چھ ماہ بعد طبی معائنہ کرانا ضروری ہوگا۔ جس کے اخراجات مالک یا ادارہ برداشت کرے گا، کسی فیکٹری میں کام کرنے والے ملازم کو حادثے کی صورت میں کونسل کو اطلاع دینا ضروری ہوگافیکٹری یا کام کرنے کی جگہ کا پر حادثے کا ریکارڈ رکھنا ضروری ہوگا۔ کسی فیکٹری میں مشینوں کی تبدیلی، نئی مشینیں لگانے کی بھی اجازت لینا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…