سوزوکی کے بعد ٹویوٹا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

5  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سوزوکی کے بعد ٹویوٹا گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے گاڑی کی تیاری پر آنے والی لاگت کا بوجھ کمپنی نے صارفین پر منتقل کردیا ہے اور قیمتوں میں 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے

گزشتہ سال 4 بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اور اب مجموعی طور پر 5 ویں بار اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 75 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی نئی قیمتیں اب کچھ اس طرح ہیں : کرولا ایکس ایل آئی ایم ٹی کی قیمت اب 19 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ 44 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ کرولا ایکس ایل آئی اے ٹی کو اگر پہلے 20 لاکھ 69 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا تھا تو اب اس کے لیے 21 لاکھ 19 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ کرولا جی ایل آئی ایم ٹی اب 22 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 22 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ کرولا جی ایل آئی ایم ٹی اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 23 لاکھ 16 ہزار روپے سے بڑھا کر 23 لاکھ 73 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ کرولا جی ایل آئی اے ٹی کی قیمت پہلے 22 لاکھ 99 ہزار روپے تھی جو اب 75 ہزار کے اضافے سے 23 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ کرولا الٹس کو خریدنے کے لیے اب آپ کو 24 لاکھ 74 ہزار کی بجائے 25 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ کرولا گرینڈ ایم ٹی ایس آر کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 27 لاکھ 64 ہزار روپے کی بجائے 28 لاکھ 64 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ کرولا گرینڈ سی وی ٹی ایس آر بھی ایک لاکھ روپے اضافے سے 28 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ہیلکس4×2 ایس سی اسینڈرڈ کی قیمت 28 لاکھ 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ہیلکس 4×2 سنگل کیب کے لیے اب 28 لاکھ 34 ہزار روپے کی بجائے 29 لاکھ 59 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ ہیلکس 4×2

سنگل کیب ڈیک لیس کی قیمت 25 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ہیلکس 4×4 اسینڈرڈ 40 لاکھ 9 ہزار سے چھلانگ کر 41 لاکھ 59 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ ہیلکس ڈبل کیب اسینڈرڈ کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 لاکھ 49 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ ہیلکس ریوو جی 2.8 کی قیمت 47 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر 48 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس ریوو جی اے ٹی 2.8 کی پرانی قیمت 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر 50 لاکھ 89 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ ہیلکس ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت اب 52 لاکھ 74 ہزار روپے کی بجائے 53 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔ فورچنر4×2 ہائی پٹرول کی قیمت 62 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 63 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ فورچنر4×2 ڈیزل اب

66 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 67 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ یہ خیال رہے کہ صارفین کو ہیلکس4×4کے مختلف ورژن کی خریداری پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ ہیلکس ریوو جی ایم ٹی اور وی اے ٹی پر ود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے ہے۔ فورچنر کے دونوں ورژن میں ود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…