کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پورٹ قاسم کسٹم کلکٹریٹ کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، کسٹم کلکٹریٹ نے گزشتہ چھ ماہ میں کسٹم محصولات کی مدمیں89ارب روپے جمع کرلیے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کسٹم کلکٹریٹ نے رواں مالی سے کے پہلے چھ ماہ میں 89ارب روپے وصول کر لیے ،ایف بی آر کے مطابق موجودہ محصولات گزشتہ برس جمع ہونیوالی رقم سے
25فیصد زائد ہے۔ جمع شدہ رقم 89ارب روپے ایف بی آرکے جمع کردہ محصولات کابڑاحصہ ہیں۔ کسٹم کلکٹریٹ پورٹ قاسم کی کل در آمدی محصولات کی مد میں267ارب کی رقم جمع کی گئی ہے۔ یہ رقم بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں پندرہ فیصد زیادہ ہے۔اس کے علاوہ پورٹ قاسم کسٹم کلکٹریٹ کو سیلزٹیکس کی مد میں بھی بڑی کامیابی حاصل ہو ئی ہے۔ سیلز ٹیکس ریونیو میں گزشتہ برس کے مقابلے میں سات فیصداضافہ ہوا ہے، سیلز ٹیکس کی مد میں 144 ارب روپے وصول کیے گے ہیں۔