اب آئی فونز بھارت میں تیار ہوں گے

28  دسمبر‬‮  2018

بھارت( مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل دنیا کے مقبول ترین اسمارٹ فونز یعنی آئی فون تیار کرنے والی کمپنی ہے اور وہ اب اپنی مہنگی ترین ڈیوائسز کو بھارت میں تیار کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایپل تائیوان کی شراکت دار کمپنی فوکس کون کی مدد سے 2019 سے فلیگ شپ فونز کی اسمبلنگ بھارت میں شروع کرنے والی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ بھارت میں مہنگے ترین آئی فونز جیسے آئی فون ایکس اور اس کے بعد کے ماڈلز کو اسمبل کیا جائے گا اور کمپنی کو توقع ہے کہ اس سے بھارت جیسی مارکیٹ میں اس کا بزنس بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔ اس حوالے سے فوکس کون کا پلانٹ ریاست تامل ناڈو میں کام کرے گا۔ فوکس کون پہلے ہی بھارت میں شیاو ¿می کارپوریشن کے لیے فونز بھارت میں تیار کررہی ہے اور وہ اپنے پلانٹ کی توسیع کے لیے مزید 25 ارب بھارتی ارب ورپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی فونز کی اسمبلنگ بھارت میں کرنے کا مقصد ایپل کو امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے اثرات سے بچانا ہے۔ ایپل نے اس رپورٹ پر بات کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ فوکس کون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے صارفین یا پراڈکٹس کے بارے میں بیان جاری نہیں کرتی۔ ابھی بھارت میں سستے آئی فونز جیسے آئی فون ایس ای اور سکس ایس اسمبل کررہی ہے اور اس کے لیے وسٹرن کارپوریشن کی مدد لے رہی ہے۔ اس سے قبل رواں سال دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی سام سنگ نے بھی بھارتی شہر نوئیڈا میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون تیار کرنے والی فیکٹری کو آپریشنل کردیا تھا۔ سام سنگ کے مطابق اس فیکٹری میں سالانہ 12 کروڑ فونز تیار کیے جاسکیں گے جبکہ دیگر برقی مصنوعات جیسے فریج اور ٹیلیویڑن وغیرہ کی پروڈکشن کا بھی امکان ہے۔ 35 ایکڑ پر پھیلی یہ فیکٹری سام سنگ کو اس خطے کے دیگر ممالک میں مصنوعات برآمد کرنے میں مددگار ثابت ہوگی کیونکہ ایسا جلد ممکن ہوسکے گا اور اسے حریف کمپنیوں پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…