پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ہوشیار خبردار!نیا یا سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے سے پہلے کیا کرنا ہوگا؟پی ٹی اے نے اپنا سسٹم ایکٹو کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی موبائلز کا استعمال روکنے، فون چوری کی روک تھام اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بلاکنگ سسٹم فعال ۔صارفین کی آگاہی کیلئے اخبارات میں اشتہار بھی دے دئیے  گئے ۔تفصیلات کے مطابق اشتہار میں کہا گیا  ہے کہ صارفین نئی یا استعمال شدہ موبائل فون ڈیوائسز خریدنے سے پہلے اس کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کرلیں، غیر تصدیق شدہ موبائل فون یا ڈیوائس قابل استعمال نہیں ہوگی۔پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے منظور شدہ ٹیلی کام

پالیسی 2015 کے پیش نظر موبائل فونز کی شناخت اور بلاک کرنے کا نظام ڈیوائس آئی ڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم فعال کردیا ہے۔یکم دسمبر سے قبل وہ تمام موبائل ڈیوائسز بشمول نان کمپلائنٹ ڈیوائسز جو تمام موبائل نیٹ ورکس پر فعال تھیں انہیں صارفین کی سہولت کیلئے ان کے آئی ایم ای آئی کو انہی کے موبائل فون نمبر کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ایسی نئی موبائل ڈیوائسز جن کے آئی ایم ای آئی عالمی معیار کے مطابق نہیں ۔انہیں پاکستانی حدود میں کہیں بھی رابطے اور خدمات کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…