کراچی(این این آئی) مالی سال 2019 کے ابتدائی چار مہینوں میں حکومت نے ایک ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ملکی مالیاتی نظام نگراں حکومت کے پاس تھا اور جولائی سے اگست میں حکومتی قرضوں کا حجم 82 کروڑ
ڈالر تھا۔ نئی حکومت برسراقتدار آئی توقرض گیری کا سلسلہ برقرار رہا اور نئی حکومت نے ستمبر اور اکتوبر کے دوران 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض لیا۔ حکومت نے 32 کروڑ ڈالر کمرشل بینکوں، 23 کروڑ ڈالر چین جبکہ 7 کروڑ ڈالر اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے قرض لیا۔