جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا، 7دن کے اندر سرمایہ کاروں نے کتنے کھرب کا سرمایہ سٹاک ایکسچینج سے نکال لیا، تشویشناک خبر آگئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس گھٹ گیا اور مارکیٹ41ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی، ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس1.9فیصد گر گیا ،گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے سرمایا لگانے کی

بجائے شیئرز فروخت کیے جس کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوروان مجموعی طور پر شیئرز کی مالیت میں 139 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب روپے سے گھٹ کر80کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔عید میلاد النبی کی تعطیل کے باعث کاروباری ہفتہ4دن تک محدود رہا جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اور مارکیٹ 3دن تک مندی کی زد میں رہی جس کی وجہ سے انڈیکس857.94پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ 1دن کی تیزی میں انڈیکس نے66.47پوائنٹس ریکور کئے اسی طرح مندی کے اثرات غالب آنے سے اسٹاک مارکیٹ 41ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکی۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ادائیگوں کا توازن بری طرح متاثر ہے، سعودیہ عرب کی جانب سے 1 ارب ڈالر وصول ہونے کے باوجود ابھی ملک کو کم از کم 11 ارب ڈالر کی مزید ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار ملکی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا لگانے سے ہچکچا رہے ہیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 791.47پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 41660.75پوائنٹس سے کم ہو کر40869.28پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 516.76پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19959.38پوائنٹس سے

کم ہو کر19442.62پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30019.95پوائنٹس سے گھٹ کر29500.72پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب39ارب19کروڑ43لاکھ87ہزار502روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب35ارب 32کروڑ37لاکھ

59ہزار277روپے سے کم ہو کر80کھرب 96ارب12کروڑ93لاکھ71ہزار775روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس41682.99پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا مگر مندی کے سبب انڈیکس 40655.08پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا ۔گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ8ارب روپے مالیت کے16کروڑ1لاکھ97ہزار حصص کے

سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 6ارب روپے مالیت کے17کروڑ64لاکھ41ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1444کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے547کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،820میں کمی اور77کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل ،صدیق سنز ٹن ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،نیمائر ریسائنس ،پاک الیکٹرون ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،میپل لیف ،پاکجین پاور ،عسکری لائف،ایگری ٹیک ،اینگرو پولیمر ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،نیٹ سول ٹیکنالوجی اورڈی جی کے سیمنٹ ،سر فہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…