منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے : اسد عمر

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ دیگر برادر اور پڑوسی ممالک کے امدادی پیکج کے باوجود پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام ناگزیر ہے۔   گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو امدادی پیکج ملنے سے ادائیگیوں کا بحران 30 جون 2019 تک ختم ہو گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ برس 19 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا اور رواں برس پرانے قرضوں کی 9 ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہیں، ان دونوں کو ملائیں تو 28 ارب ڈالر بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری بحران ختم ہونے کی بات اس لیے کہہ رہا ہوں کہ مالی سال اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے اقدامات کے باعث موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب ڈالر ماہانہ کی سطح پر پہنچ چکا ہے، جو کہ گزشتہ مئی، جون اور جولائی میں 2 ارب ڈالر ماہانہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں برس موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12 سے 13 ارب ڈالر ہوسکتا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بنیادی معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم وقت کی ضرورت ہے کہ آئی ایم ایف کا ایک پروگرام حاصل کرلیا جائے بشرط یہ کہ عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پاکستان کے حق میں بہتر ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایف ایم نے اپنی شرائط پیش کردی ہیں جس پر غور و فکر جاری ہے اور اگر شرائط کی بنیاد پر بات آگے نہیں بڑھی تو یقیناً بڑا چیلنج ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بڑا چیلنج ’سمت‘ نہیں ہے، بلکہ تمام بحث و مباحثہ ادائیگیوں کے طریقہ کار پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرے متعدد انٹرویوز موجود ہیں جن میں بیل آؤٹ کو ناگزیر قرار دیا لیکن بیل آؤٹ کون کرے گا یہ بحث ضروری تھی۔’ ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کا قلمدان اٹھانے سے قبل آخری انٹرویو میں واضح کردیا تھا کہ دو ممکنہ راستے ہیں

جس میں ایک بردار ممالک سے امدادی پیکج اور دوسرا آئی ایم ایف ہے اور ممکنہ طور پر دونوں راستوں کو بیک وقت اپنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کا قلمدان اٹھانے کے 10 روز بعد ہی آئی ایم ایف کو فون کرکے واضح کردیا تھا کہ وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجیں اوراپنی رپورٹ تیار کرلیں اور جب ضرورت پڑے گی تو قرضہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے میں تاخیر کی باتوں میں کوئی صداق نہیں ہے۔

معاشی صورتحال ابتر ہے، فوری 12 ارب ڈالر درکارہوں گے، اسد عمر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 10 برس سے خسارے میں ڈوبے مالیاتی اداروں کی نجکاری پر بحث جاری ہے، تقریباً 3 سے 4 درجن ادارے نجکاری لسٹ میں موجود ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نجکاری کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا، جبکہ اسے پارلیمنٹ میں درکار اکثریت حاصل تھی اور جب نواز شریف کی

سہولت کے لیے قانون کی ضرورت پڑی تو 48 گھنٹے میں قانون پارلیمنٹ سے پاس کرا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے 90 دن میں واضح کر چکی ہے کہ کن اداروں کو نجکاری میں شامل کیا ہے اور کس کو نہیں، جبکہ نواز شریف کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں صرف ایک چھوٹے سے یونٹ کی نجکاری کی تھی۔ انہوں نے اسٹیل ملز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا۔

موجودہ حالات میں اسٹیل ملز کوئی مفت میں بھی نہیں لے گا، اسٹیل ملز کو مالی یا تکنیکی نہیں بلکہ گورننس کا مسئلہ درکار ہے، سب کی نظر مزدور طبقے پر جاتی ہے۔ وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں ہولڈنگ کمپنی کا مسودہ پیش کریں گے جس میں وزارت قانون کی مشاورت بھی شامل ہے، ہم اسٹیل ملز ایسے لوگوں کے ہاتھ میں دیں گے جو کمپنیوں کو چلانے

کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فلاحی ریاست کے تصور سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ متعدد شعبوں میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم موجودہ حالات میں حکومت نے ‘ای او بی آئی’ میں پینشن کی رقم بڑھائی، چھوٹے گریڈ کے سرکاری ملازمین کے لیے 10 لاکھ گھر تعمیر کیے جارہے ہیں اور دو بڑی اسکیموں کا اگلے 10 روز میں وزیراعظم عمران خان اعلان کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…