لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسٹیٹ بینک کو برآمدات میں سہولت کیلئے سیلز ٹیکس واپسی کی مد میں 8ارب 74کروڑ 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ایڈوائس جاری کی ہے۔ایف بی آر کے مطابق یہ ا دائیگی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ پانچ برآمدی شعبوں کے 739دعویداروں کو کی جائے گی جن میں ٹیکسٹائل،قالین سازی،چمڑے
کی مصنوعات،کھیلوں کا سامان اور آلات جراحی کے شعبے شامل ہیں۔یہ ادائیگیاں اس ماہ کی 8تاریخ تک جاری ہونے والے 4117پے منٹ آرڈرز کے تحت کی جائیں گی۔ایف بی آر نے کہا ہے کہ جن دعویداروں نے آئی بی اے این فارمیٹ کے تحت ابھی تک اکاؤنٹ نمبر فراہم نہیں کیے انہیں کہا گیا ہے کہ وہ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپنی آئی ڈی کے ذریعے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کریں۔