اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں برآمدت 7 ارب 28 کروڑ ڈالر رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 4 ماہ میں برآمدات میں 3.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے اکتوبر تک درآمدات 19 ارب 7کروڑ ڈالر رہیں، پہلے چار مہینوں میں درآمدات 0.06 فیصد بڑھیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ 11 ارب 78 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، تجارتی خسارے میں پچھلے سال کے مقابلے میں 1.97 فیصد کمی رہی۔ اکتوبر 2018 میں برآمدات ایک ارب 90 کروڑ ڈالر اور درآمدات 4 ارب 84 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ تجارتی خسارہ 2 ارب 94 کروڑ ڈالر رہا۔