منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

چین کی متعدد فرنیچر کمپنیوں اور سرمایہ کاروں نے انٹیریئرز پاکستان2018 میں دلچسپی ظاہر کی ہے : میاں کاشف اشفاق

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) چین کی متعدد فرنیچر کمپنیوں اور سرمایہ کاروں نے14 دسمبر سے ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہونے والی دسویں 3 روزہ میگا نمائش انٹیریئرز پاکستان 2018 میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔یہ بات شنگھائی میں پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے اپنے ایک بیان میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان فرنیچر کی باہمی تجارت کو

مزید فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے اور دونوں ممالک کے نجی شعبے اس سیکٹر میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کام کر سکتے ہیں جو ابھی تک پس منظر میں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پی ایف سی کے وفد کا دورہ چین بہت کامیاب رہا ہے اور اس کے دوررس اثرات مرتب ہونگے کیونکہ دونوں اطراف نے نہ صرف ایک دوسرے کے ملک بلکہ دیگر ممالک میں بھی مشترکہ میگا فرنیچر نمائشیں منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فرنیچر سازوں اور سرمایہ کاروں نے خطاطی والے پاکستانی فرنیچر میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ پاکستانی فرنیچر پراڈکٹس کی عالمی مارکیٹوں میں بہت مانگ ہے، انہوں نے تجارتی مواقع کا جائزہ لینے کیلئے پاکستانی فرنیچر سازوں کو چین کے دورہ کی دعوت بھی دی۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ سی پیک کے تحت متعدد چینی سرمایہ کار پاکستان میں صنعتی یونٹس قائم کر رہے ہیں، اس سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور بے روزگاری و غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کی مجموعی آبادی ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہونے کے باوجود باہمی تجارت کا حجم انتہائی کم ہے جسے فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اور چین پاکستانی فرنیچر کی بڑی مارکیٹ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالانہ فرنیچر ایکسپورٹ 8 سے 12ملین ڈالر ہے لیکن یہ اعداد و شمار انڈسٹری کی حقیقی صلاحیت اور اعلی معیاری فرنیچر سے مماثلت نہیں رکھتے اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے برآمد کار بین الاقوامی ٹریڈ شوز اور فرنیچر نمائشوں میں فعال طور پر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی کمپنیوں کو آسان رسائی فراہم کر رہا ہے اس کے جواب میں چین کو بھی پاکستانی کمپنیوں کو بھی مساوی سہولیات فراہم کرنا چاہیے جبکہ چین کو پاکستان میں صنعتی یونٹ قائم اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر پر توجہ دینی چاہئے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…