جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

برسلز میں سوفٹ کے صدردفتر نے ایرانی بنکوں پر پابندیاں نافذ کرنا شروع کر دیں

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

برسلز(این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی مواصلات ایسوسی ایشن (سوفٹ نظام) ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے نفاذ میں اپنی جانب سے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔سوفٹ کی طرف سے ایرانی بنکوں پر پابندیاں عاید کی جا رہی ہیں اور ایرانی بنکوں کو ترسیلات زر پر پابندی لگانے کا

عمل شروع کردیا گیا ہے۔ سوفٹ کے اس اقدام کا مقصد ایرانی بنکوں کو عالمی مالیاتی نیٹ ورک میں تنہا کرنا اور امریکا کی طرف سے تہران پر عاید کی جانے والی پابندیوں کوموثر اور نتیجہ خیز بنانا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق برسلز میں قائم سوفٹ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ اگرچہ کمپنی کو ایران کے خلاف فیصلوں پر افسوس ہے مگر عالمی مالیاتی ترسیلات کو شفاف بنانے اور سوفٹ سسً کے استحکام، اس کے مفاد اوراس کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے امریکی پابندیوں میں واشنگٹن کا ساتھ دینا ضروری ہے۔سوفٹ بنک کی طرف سے یہ موقف امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچین کے جمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ ان کا ملک سوموار سے ایران پر سابقہ پابندیوں کی دوسری قسط بحال کررہا ہے۔اس کے بعد ایران کے ساتھ لین دینے کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سوفٹ بھی کسی دوسرے ادارے اور کمپنی سے مختلف نہیں۔ اگر اس نے تہران کے ساتھ لین دین جاری رکھا تو اسے بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ایران پر دباؤ بڑھانے کا اس سے بہتر اور موثر ذریعہ اور کوئی نہیں کہ تہران کے گرد معاشی پابندیوں کا اشکنجہ مزید سخت کردیا جائے۔منوچین کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی بحالی کے بعد ایران کے سیکڑوں ادارے، اہم شخصیات اور 50 بنک اور مالیاتی ادارے اس کی زد میں آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…